یمنی فوج کا باقم کا محاصرہ ، دو کمانڈر سمیت درجنوں حوثی ہلاک و زخمی
یمن میں صعدہ صوبے کے ضلعے باقم میں سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی میں درجنوں حوثی باغی مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں دو اہم کمانڈر شامل ہیں۔
عسکری ذریعے کے مطابق یمنی افواج نے باقم ضلعے کے مرکزی حصّے کا تمام سمتوں سے گھیراؤ کر لیا۔ اس دوران یمنی فوج نے عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔
ذریعے نے واضح کیا کہ یمنی فوج نے "آل معيض" اور "آل الحماقی" کے دیہات آزاد کروا لیے۔ اس کے علاوہ ان علاقوں میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے زیر استعمال ہتھیاروں کے گوداموں اور لڑائی کے سامان کو تباہ کر دیا۔
عسکری ذریعے کے مطابق لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ باغیوں کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے جن میں ابو غلاب اور ابو فائز نامی دو اہم کمانڈر شامل ہیں۔
-
صعدہ میں یمنی فوج حوثیوں کے سربراہ کے گھر کے قریب پہنچ گئی
یمن کے صوبے صعدہ میں سرکاری فوج نے حیدان ضلعے میں حوثی ملیشیا کے خلاف شدید لڑائی ...
مشرق وسطی -
یمنی فوج کی صوبہ صعدہ کے ضلع باقم میں حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی
یمنی فوج نے عرب اتحاد کی فضائی مدد سے صوبہ صعدہ میں واقع ضلع باقم میں حوثی ...
بين الاقوامى -
باقم میں حوثیوں کے میزائل ڈپو پر یمنی فوج کا کنٹرول
یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ...
مشرق وسطی