ناروے کے خود مختار فنڈ کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری دوگنا کرنے کا اعلان
ناروے کے خود مختار فنڈ نے سعودی عرب میں اپنے سرمایہ کاری پروگرام کے حجم میں دوگنا اضافے کا اعلان کیا ہے۔
نارویجن خود مختار فنڈ کے چیف ایگزیکٹو ینفا سیلنگسٹاڈ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا فنڈ سعودی عرب میں اپنے سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا چاہتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ چند ماہ کی سرمایہ کاری کےدوران ہم نے سعودی عرب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے انڈیکس میں بہترین کے درجے میں پایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ناوریجن خود مختار فنڈ نے 6 ارب 90 کروڑ کرون کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ امریکی کرنسی میںیہ رقم 80 کروڑ 24 لاکھ ، 82 ہزارڈالر ہے۔
خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" سے بات کرتے ہوئے مسٹر سلینگسٹاڈ کا کہنا تھا کہ ہم ملکوں میںنہیں بلکہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی بنیادوں پر سعودی عرب میں کی گئی سرمایہ کاری کا فیصلہ تبدیل نہیں کریںگے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب میں ہونے والی "فیوچرانویسٹ منٹ اینی شی ایٹیو" کانفرنس میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات کیے گئے۔