ترکی میں ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرے سے روک دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق استبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی طیاروں کو ایندھن بھرنے سے روک دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کی "آفیسی پٹرولیم" کمپنی نے استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایندھن بھرنے سے روک دیا۔

ادھر خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز" نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایرانی طیاروں کو استنبول ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ہوائی جہازوں نے ایندھن کم ہونے کی وجہ سے بعض مسافروں کی ٹکٹ بھی منسوخ کر دیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ "آفیسی پٹرولیم" کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی طیاروں کو تیل فراہم نہیں کرسکے گی۔ تاہم کمپنی امریکا کی جانب سے ترکی کو ایرانی پابندیوں میں استثنیٰ ملنے کے بعد آئندہ کی پالیسی وضع کرے گی۔

خیال رہے کہ ایران کی فضائی کمپنیاں، ماہان، اے ٹی اے، قسم اور آسمان تہران اور استنبول کے درمیان پروازیں اڑاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size