.

مصر میں روسی ساختی تربیتی طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں کل ہفتے کے روز روسی ساختہ مشاق طیارہ " میگ29" اڑانے بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

روس کی طیارہ ساز کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو بتایا گیا ہے کہ اس کا تیار کردہ ایک تربیت طیارہ "میگ 29" گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ طیارہ مصری فوج کےزیراستعمال تھا۔ روسی کمپنی نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنے ماہرین مصر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری حکام کی طرف سے فی الحال طیارہ حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ فرانسیسی اخبار"کومیر سینٹ" کے مطابق روس نے 2018ء کے دفاعی معاہدے کے تحت مصرکو کئی میگ طیارے فراہم کیے ہیں۔