حوثیوں کے گڑھ مران کے پہاڑوں میں یمنی فوج کے چھاتہ بردار دستوں کی اہم کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے صوبے صعدہ کے جنوب مغرب میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے اپنی اسپیشل فورسز اور انسداد دہشت گردی کی فورسز کے چھاتہ بردار دستوں کو حیدان ضلعے میں مران کے پہاڑوں کے قلب میں اتار دیا۔ یہ علاقہ حوثیوں کا عسکری گڑھ شمار ہوتا ہے۔

یمنی فوج کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر کرنل احمد المصعبی کے مطابق ان دستوں نے جمعرات کے روز اترنے کے بعد الملاحیظ کے مشرق میں مران کے پہاڑی علاقوں میں متعدد ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی یمنی فوج کے تربیت یافتہ دستوں نے انجام دی جس نے فوج کی پیش قدمی کی راہ ہموار کر دی ہے۔ المصعبی کا کہنا تھا کہ یمنی فوج الظاہر ضلعے میں آزاد کرائے گئے علاقوں کو محفوظ بنانے کے واسطے سکیورٹی فورسز کے تعاون سے کام کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں علاقے سے بارودی سرنگوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے تا کہ شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

یمنی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران مران کی سمت 40 کلو میٹر سے زیادہ پیش قدمی کی۔ اس دوران 40 دیہات اور پہاڑوں کو عبور کیا گیا جب کہ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مادی نقصان بھی پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں