نیتن یاھوکی حکومت بچانے کے لیے کحلون سے ملاقات ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر حال ہی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو بھی اس وقت مشکل صورت حال سے دوچار ہوگئے جب غزہ پرحملے کے معاملے پر ان کے وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو اب حکومت بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حکومت بچانے کے لیے مذہبی سیاسی جماعت"کولانو" کے سربراہ موشے کحلون جو ان کی کابینہ میں وزیر خزانہ بھی ہیں سے ملاقات مگر ان کی یہ ملاقات بے نتیجہ رہی ہے۔ کحلون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہ نما رواں ہفتے دوبارہ ملاقات کریںگے۔

ان ملاقاتوں کا مقصد قبل از وقت انتخابات کی طرف جانے کے بجائے موجودہ حکومت کو گرنے سے بچانا ہے۔

قبل ازیں نیتن یاھو نے "ٹوئٹر" پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ موشے کحلون سے ملیں گے اور ان کے ساتھ بات چیت میں حکومت کو گرنے سے بچانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ اگر 'کولانا' نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ مجھے توقع ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو گرنےسے بچانے کے لیے ہماری مدد کریں‌گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورت حال سے گذر رہا ہے اور ایسے میں حکومت کا سقوط حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے۔ ہمیں انتخابات کے لیے نومبر 2019ء تک کا انتظار کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں