شام: بشار حکومت کے میڈیا پر اسرائیلی ٹیم کا سیگمنٹ نشر اور پھر معذرت!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام ایک اسپورٹس چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں ایک اسرائیلی ٹیم کے بارے میں طویل سیگمنٹ پیش کیا گیا جس کے دوران اسرائیلی پرچم بھی لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسرائیلی ٹیم کے بارے میں سیگمنٹ نشر کیے جانے کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا تاہم واقعے کے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد بشار حکومت کے میڈیا نے اس سیگمنٹ کو پیش کرنے پر معذرت کر لی۔

جمعرات کے روز شامی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی ٹیم کے بارے میں مذکورہ سیگمنٹ کا پیش کیا جانا ایک "غلطی" تھی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس "غلطی" کا سبب بننے والے افراد کے خلاف "احتسابی کارروائی" عمل میں لائی جائے گی۔



رواں سال اگست میں بشار حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے کھیلوں کے چینل (اسپورٹ 24) نے گزشتہ پیر کو اسرائیل کی خواتین جمناسٹک ٹیم کے بارے میں ایک سیگمنٹ پیش کیا تھا۔ اس دوران اسکرین پر ٹیم کے ارکان کی قومیت اور اسرائیلی پرچم بھی واضح طور پر نظر آرہا تھا۔



واقعے پر تبصرہ کرنے والوں نے اس سیگمنٹ کے نشر ہونے کو غلطی قرار دیے جانے پر اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ محض ایک "غلطی" نہیں ہے ، اس لیے کہ اسرائیلی ٹیم کے بارے میں باقاعدہ طویل سیگمنٹ پیش کیا گیا اور یہ ممکن نہیں ہے کہ پروگراموں کی فہرست کنٹرول کرنے والے ذمے داران کو اس بارے میں علم نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں