عرب اتحاد نے تین روز میں یمن داخلے کے لیے 157 اجازت نامے جاری کیے
یمن میں دستوری حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں آمد ورفت کے لیے تین روز کے دوران بری،بحری اور فضائی قافلوں کو 157 پروانے جاری کیے گئے۔
عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ تین روز میں یمن کی بندرگاہوں میں بحری جہازوں کو جانے کے لیے 19 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ 12 فضائی راہ داریاں جاری کی گئیں جب کہ 16 جہازوں کو امدادی بحری جہازوں کو یمن میں لنگرانداز ہونے کی اجازت دی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یمن کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے جہازوں میں تیل، خوراک اور ادیات شامل تھیں۔ اس دوران 23 فضائی اجازت نامے جاری کیے گئے جب کہ دو بری راہ داریاں جاری کی گئیں۔ قافلوں کی حفاظت کے لیے 103 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ رواں ہفتے 5 بحری جہازوں کا الحدیدہ بندرگاہ میں داخلہ متوقع ہے۔
-
عرب اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائی سے حوثی باغی مذاکرات پر مجبور ہوئے : شہزادہ خالد
امریکا میں متعیّن سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عرب ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے صوبہ حضر موت کی بندرگاہیں یمن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کردیں
عرب اتحاد نے یمن کے صوبہ حضر موت میں واقع بندرگاہوں اور ساحلی پٹی کا کنٹرول ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کا یمن کے سیاسی حل کا مطالبہ، عرب اتحاد کا خیر مقدم
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے یمن مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں جنگ کو ...
مشرق وسطی