عراق میں ایرانی سفیر کا تقریب چھوڑ کر جانا ، امریکا کی جانب سے مذمت
امریکی وزارت خارجہ نے عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ایک تقریب کو چھوڑ کر جانے کی مذمت کی ہے۔ یہ تقریب عراقی سکیورٹی فورسز اور الحشد الشعبی ملیشیا کے اُن ارکان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جنہوں نے داعش تنظیم کے خلاف معرکوں میں اپنی جانیں دے دیں۔
منگل کے روز امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایرانی سفیر کے تقریب سے جانے کی وڈیو پوسٹ کی گئی۔ اس کے ساتھ کی گئی ٹوئیٹ میں لکھا گیا کہ "اس طرح کا تصرف اگر سفارتی عُرف کی کھلی خلاف ورزی نہیں تب بھی اسے میزبان ملک اور اس کے عوام کے عدم احترام سے کم نہیں قرار دیا جا سکتا"۔
ساتھ ہی یہ استفسار بھی کیا گیا : "مگر ایران میں حکمراں نظام نے کسی سفارتی عرُف کو تسلیم ہی کب کیا ہے؟".
یاد رہے کہ داعش کے خلاف کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ہفتے کے روز بغداد میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کا انعقاد "البناء" سیاسی اتحاد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں شریک ایرانی سفیر ایرج مسجدی اچانک تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔
تقریب کے وڈیو کلپ میں ایرانی سفیر کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریب کے مقام سے اُس وقت روانہ ہو گئے جب تقریب کی نظامت انجام دینے والے نے "شہداءِ عراق" کے لیے حاضرین سے کھڑے ہونے کی درخواست کی۔
#شاهد| لحظة انسحاب السفير الإيراني في #بغداد عندما طلب من الحاضرين الوقوف احتراما لمن قدموا انفسهم دفاعا عن #العراق.
— فريق التواصل DOS (@DOTArabic) December 18, 2018
لا يمكن وصف مثل هذا التصرف باقل من عدم الإحترام للشعب والدولة المضيفة، إن لم يكن خروجا فاضحا عن أعراف الدبلوماسية. لكن متى اعترف النظام في #ايران باي عرف دبلوماسي؟ pic.twitter.com/brLLzk7q1L
ایک باخبر ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ایرانی سفیر تقریب کا ہال چھوڑ کر چلے گئے اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپس نہیں لوٹے۔
دوسری جانب ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں ایرانی سفیر کے اچانک چلے جانے کا جواز پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایرج مسجدی نے یہ گمان کیا کہ تقریب ختم ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ تقریب میں شریک کوئی شخص بھی اُس وقت واپسی کے لیے روانہ نہیں ہوا تھا اور تقریب کے ناظم نے واضح طور پر حاضرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عراقی مقتولین کے احترام میں کھڑے ہو جائیں۔
-
روس، ترکی اور ایران "شام کی آئین ساز کمیٹی "پر اتفاق رائے کے لیے کوشاں
روس، ایران اور ترکی شام کے لیے آئین ساز کمیٹی تشکیل دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ...
بين الاقوامى -
ایران میں افلاس سے سالانہ 10 ہزاربچے لقمہ اجل بننے لگے!
ایران میں حکومت کی بدتر معاشی پالیسیوں اور قومی وسائل کے بیرون ملک جنگوں میں ...
مشرق وسطی -
کیا ایران نے جاسوسی اڈہ بلقان ممالک منتقل کر دیا؟
امریکی انٹیلی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس نے اپنے اڈے مشرقی یورپ ...
مشرق وسطی