.

پٹرولیم کے وزیر سمیت کویت کی کابینہ میں 4 نئے وزراء شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی حکومت نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے چار نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔ کابینہ میں تیل اور پانی وبجلی کے وزیر بخیت الرشیدی کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ خالد الفاضل کو پٹرولیم کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کونا' کے مطابق کابینہ میں تبدیلی کرتےہوئے مریم العقیل کو اقتصادی امور کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ منصب ھندہ الصبیح کے پاس تھا جنہوں‌ نے حال ہی میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابقہ حکومت میں ہائوسنگ کے وزیر جنان بوشہری کو امورعامہ کا وزیر مقررکیا گیا ہے۔

حال ہی میں کویت میں امورعامہ کےو زیر حسام الرومی نے بارش اور سیلاب کے باعث قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ حکومت نے پارلیمانی امور کےوزیر عادل الخرافی کا استعفیٰ بھی منظورکرلیا ہے۔ کابینہ میں سعد ابراہیم الخراز کو اقتصادی امور اور فہد علی زاید الشعلہ کو وزیر اوقاف اور مذہبی امور تعینات کیا گیا۔

فہد العفاسی کو وزیر انصاف کے ساتھ ساتھ پارلیمانی امور کا بھی مقرر کیا گیا ہے۔ خالد الروضان کو وزارت تجارت وصنعت کا قلم دان سونپا گیا۔