حوثیوں کی 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 20 خلاف ورزیاں
یمن میں آئینی حکومت نے کہا ہےکہ حوثی باغیوں کی جانب سے الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے طے پائے سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغیوںنے 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی 20 خلاف ورزیاں کیں۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغی گذشتہ ہفتے سویڈن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتوار کےبعد سے اب تک حوثی اس معاہدے کی 138 خلاف ورزیاں کرچکے ہیں۔
کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے یمنی فوج، عوامی مزاحمتی فورسز اور عام شہریوں پر متنوع اسلحہ سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں امدادی اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے بری، بحری اور فضائی راہ داریوں کے لیے نئے پرمٹ جاری کیے ہیں جب کہ 20 بحری جہاز یمن کی مختلف بندرگاہوں پر لنکر انداز ہونے کے لیے اجازت کے حصول کے منتظر ہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہےکہ اس نے یمن کےطلباء میں کتب، اسٹیشنری اور شہریوں میں عام استعمال کی اشیاء تقسیم کی ہیں۔
-
حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیاں ان کے ایرانی آقا کے مزاج کے عین مطابق ہیں: شہزاد ہ خالد
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ’’ ...
بين الاقوامى -
یمن : 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کسی توسیع کے بغیر ختم
حوثی باغیوں کی جانب سے دو روز میں جنگ بندی کی 500 سے زیادہ مرتبہ خلاف ورزیاں
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا کی پہلے ہی روز جنگ بندی کی 185 خلاف ورزیاں
یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے اڑتالیس گھنٹے ...
بين الاقوامى