یمن کی بندرگاہوں کو آنے والے 10 بحری جہازوں کو پرمٹ جاری کیا : عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یمن کی بندرگاہوں کی جانب آنے والے 10 بحری جہازوں کو پرمٹ جاری کیے گئے جن پر خوراک اور تیل لدا ہوا تھا۔
عرب اتحاد کے مطابق 4 جہاز گزشتہ 12 روز سے الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخلے کے منتظر ہیں۔
یمن میں ہائی ریلیف کمیٹی یہ انکشاف کر چکی ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے مئی 2015 سے دسمبر 2018 کے درمیان 88 سے زیادہ امدادی، تجارتی اور تیل لانے والے جہازوں کو قبضے میں لے کر انہیں یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کی دو بندرگاہوں الصلیف اور الحدیدہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ان میں 34 جہاز ایسے تھے جن کو ملیشیا نے 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک روکے رکھا جس کے بعد ان پر موجود سامان قابل استعمال نہیں رہا۔
ہائی ریلیف کمیٹی کے مطابق حوثی ملیشیا نے بحر احمر میں 7 امدادی ، تجارتی اور تیل کے حامل جہازوں کو براہ راست گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ان میں چار جہاز سعودی عرب ، 2 امارات اور ایک ترکی کا تھا۔
علاوہ ازیں حوثیوں نے الحدیدہ، صنعاء، اِب، تعز، حجہ اور ذمار میں امدادی سامان کے 697 ٹرک لُوٹ لیے۔ یاد رہے کہ لوٹے جانے والے ٹرکوں میں سے بعض پر ہیضے کی وبا کی خصوصی دوائیں اور بچوں کی ویکسین موجود تھی۔
-
سویڈن معاہدے پر عمل درامد کے لیے یمن کا اقوام متحدہ سے پر عزم موقف کا مطالبہ
یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سویڈن معاہدے پر عمل درامد اور ...
مشرق وسطی -
صحافت یمن میں بھیانک خواب بن گئی !
انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں گزشتہ سال کے دوران یمن میں آزادی صحافت کی خلاف ورزی ...
مشرق وسطی -
یمن کے حوالے سے سویڈن معاہدہ دنیا کے سامنے حوثیوں کو رُسوا کر دے گا: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کے ...
مشرق وسطی