یمن کے حوالے سے سویڈن معاہدہ دنیا کے سامنے حوثیوں کو رُسوا کر دے گا: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کے حوالے سے سویڈن معاہدے کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ سمجھوتا حوثیوں کو عالمی برادری کے سامنے مکمل طور پر برہنہ کر کے ان کی شرم ناک کارروائیوں کا پول کھول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باغیوں کی جانب سے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سب کے سامنے ہے جو باغیوں کی پوزیشن اور موقف کو کمزور بنا رہا ہے۔
ولا يخفى أن رفض الحوثي فتح معبر للمساعدات الإنسانية من ميناء الحديدة دليل واضح لمن كان يعرقل العمل الإغاثي والإنساني في اليمن، وفي تقديري ان هذه الممارسات المليشياوية تضعف الحوثي في موقفه السياسي وتعريه وتكشفه.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 31, 2018
پیر کے روز اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں اماراتی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ واضح طور نظر آ رہا ہے کہ حوثی باغی اس معاہدے کے حوالے سے جُل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ سے باغیوں کے انخلا کو لازم کرتا ہے۔
قرقاش نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کا الحدیدہ بندرگاہ سے انسانی امداد کے واسطے گزر گاہ کھولنے سے انکار کرنا، اس بات کی واضح دلیل ہے کہ یمن میں امدادی اور انسانی کارروائیوں میں رکاوٹیں کون کھڑی کر رہا ہے۔