سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے لیے نئے کاروباری مواقع کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت لیبر وسوشل ڈویلپمنٹ کی طرف سے پانچ اہم پیشوں میں مقامی شہریوں کے لیے کاروبار کے نئے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اتوار کےروز کیے گئےاعلان میں کہا گیا ہےکہ حکومت مقامی شہریوں‌کو کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ترغیب دے رہی ہے۔ اس ضمن میں تجارتی اور کاروباری شعبے میں مقامی شہریوں کے لیے مزید پانچ مختلف پیشوں کے کاروبارکا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی شہری طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، ہرطرح کے قالین اور سویٹس کا کاروبار کرسکتے ہیں۔

وزارت لیبرکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کاروباری پلان پرآج سوموار سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد سعودی عرب کے مردو خواتین کو روزگار کےمواقع فراہم کرنا اور اور اسپیشل سیکٹر میں مقامی شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کےمطابق وزارت محنت اورسماجی بہود 12 پرچون شعبوں میں مقامی شہریوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔ اس پروگرام پرعمل درآمد کے لیے شہریوں کی ہرممکن مدد اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزارت لیبر و سماجی ترقی، ہیومن ریسورمنٹ بورڈ اور سوشل ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہریوں اور حکومتی شعبوں کےدرمیان رابطہ کاری کے ساتھ سعودی مردو خواتین کو کاربار کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کرےگی۔ یہ کمیٹی سعودی شہریوں کے لیے مختص پیشوں میں کام کرنے والے غیرملکیوں کی بھی نشاندہی کرے گی تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں