تصاویر ۔۔ برفانی طوفان سے لبنان میں نظام زندگی معطل ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں شدید برفباری اور موسلا دھار بارشوں سے ملک کی متعدد سڑکیں کیچڑ کے دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ شدید سردی کی وجہ سے لبنان کے مختلف شہروں میں نظام زندگی معطل ہو گیا۔

برفانی طوفان اور سردی سے متاثر ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد ہزاروں شامی مہاجرین کی ہے کہ جو لبنان کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے نصب خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی البقاع کے مشرقی علاقے میں شامی مہاجرین خیموں میں لکڑی اور تیل سے چلنے والے ہیٹروں کے گرد بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ خیموں کے گرد پڑنے والی کئی فٹ برف نے راستے مسدود کر دیئے ہیں۔

حکام نے بیروت کو شامی دارلحکومت دمشق سے ملانے والی ہائی وے بند کر دی ہے کیونکہ شاہراہ کے پہاڑی روٹ پر کئی فٹ برف پڑ چکی ہے اور اسے فوری طور پر ہٹایا جانا ممکن نہیں۔

لبنان میں وزارت تعلیم کی ہدایت پر تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ’’نورما‘‘ نامی برفانی طوفان ہفتے کے روز لبنان پہنچا اور رواں ہفتے کے دوران کی اس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں