قطیف : سعودی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد مطلوب افراد ہلاک
سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے پیر کے روز مشرقی ضلعے قطیف میں ایک آپریشن کے دوران متعدد مطلوب افراد کو ہلاک اور کئی کو گرفتار کر لیا۔
الجش قصبے میں چھاپے کے فوری بعد سکیورٹی حکام نے مطلوب افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حوالے کر دیں۔ تاہم انہوں نے اس کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد تخریب کار مارے گئے اور باقیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
باخبر ذرائع نے واضح کیا کہ ان تمام مطلوب افراد کے نام وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کردہ فہرستوں میں شامل نہیں ہیں ،،، تاہم ان لوگوں کا ریاست کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں میں ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ ان کارروائیوں میں سکیورٹی عناصر اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنانا اور ترقیاتی منصوبوں میں خلل ڈالنا اہم ترین ہیں۔ ابھی تک مطلوب افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ ان کی تعداد کا اندازہ سات افراد لگایا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب : قطیف میں سکیورٹی فورسز کا اہل کار جاں بحق
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہل کار جاں بحق ہو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : قطیف کے دہشت گرد کی تصویر میں حزب اللہ کا پرچم
سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے 4 دہشت گردوں میں سے ایک تخریب کار کی تصویر سامنے ...
مشرق وسطی -
قطیف میں دہشت گردی، او آئی سی کی شدید مذمت
اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت ...
بين الاقوامى