لبنان کا ’المستقبل‘ 20 بہاریں دیکھنے کے بعد ’’ماضی‘‘ کا قصہ بن گیا!
لبنان کے موجودہ وزیر اعظم سعد حریری کے خاندان ملکیتی لبنانی روزنامہ ’’المستقبل‘‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اخبار کا پرنٹ ایڈیشن ختم کرتے ہوئے اخبار کو مکمل طور پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کر رہی ہے۔
’’المستقبل‘‘ اخبار کو 1999 میں سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق حریری نے جاری کیا تھا۔ رفیق حریری کو 2005 میں بم دھماکے کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ اخبار رفیق حریری اور ان کے بعد ان کے بیٹے سعد حریری کے سیاسی اتحاد کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی متعدد لبنانی اخبار انٹرنیٹ تک لوگوں کی آسان رسائی اور پرنٹ اخبار کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر پرنٹ ایڈیشن بند کردئیے ہیں۔
’’المستقبل‘‘ اخبار نے 31 جنوری کو اپنا آخری پرنٹ شمارہ شائع کیا تھا جس میں رفیق حریری اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے چھ محافظوں کی تصویر لگائی گئی تھی۔
-
لبنان میں فلسطینی پناہ گزین جوڑوں کی اجتماعی شادیاں: تصاویر
لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سب سے بڑی تقریب پرسوں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سے لبنان داخل ہونے والا مشتبہ شخص کون اور کس مشن پرہے؟
لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لیا ہے جو دو ...
مشرق وسطی -
لبنان، فلسطین اور سعودی عرب میں’’مہمان ابیض‘‘ کی میزبانی!
مشرق وسطیٰ کے پانچ ممالک میں شدید برف باری اور تُند وتیز سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ...
مشرق وسطی