یمن: حوثیوں نے جامع مسجد الکبیر کے کتب خانے کو آگ لگا دی
یمن میں باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک کی تاریخی مساجد اور ان کے کتب خانوں کے خلاف کارستانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین مجرمانہ کارروائی میں حوثیوں نے صنعاء صوبے کے ضلع بنی بہلول میں واقع جامع مسجد الکبیر کے کتب خانے کو آگ لگا دی۔
یہ کتب خانہ خانہ نادر اور قدیم کتابوں اور تحریری مواد پر مشتمل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا کے عناصر نے فرقہ وارانہ وجوہات کی بنا پر یہ کارروائی کی۔ منگل کی شب حوثی عناصر نے مسجد میں دراندازی کے بعد کتب خانے پہنچ کر وہاں توڑ پھوڑ کی اور کتب خانے کی کتابیں اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق کتب خانے میں موجود کتابوں کو مقامی لوگوں کے عطیات کی مدد سے گئی برسوں کے دوران کتابوں کی مختلف نمائشوں سے خریدا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بعض افراد نے اپنی جانب سے بھی کتابیں عطیہ کی تھیں۔
کتب خانے میں کئی مشہور اور ضخیم کتابیں بھی موجود ہیں۔ ان میں امام شوکانی کی السيل الجرار المتدفق على حدائق الأزهار، امام محمد بن اسماعيل الصنعانی کی سبل السلام، امام طبری کی 10 جلدوں سے زیادہ پر مشتمل تفسیر، تاریخِ دمشق اور بہت سی قیمتی اور تاریخی کتابیں شامل ہیں۔
حالیہ واقعے نے علاقے کے لوگوں کو چراغ پا کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ایسی دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی کا ارتکاب تو داعش کے ارکان نے بھی نہیں کیا۔
-
پوپ فرانسیس کا یمن میں جنگ بندی کے احترام کی ضرورت پر زور
عیسائیوں کے رومن کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے یمن میں جنگ ...
بين الاقوامى -
یمن: حوثیوں کے عسکری کیمپوں اور اسلحہ گوداموں کے خلاف عرب اتحاد کی بڑی کارروائی
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے حوثیوں کو سویڈن معاہدے پر عمل ...
مشرق وسطی -
یمن کے مختلف شہروں میں حوثیوں کی بچھائی سات ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیےسرگرم عرب فوجی اتحاد نے یمنی فوج کے ساتھ ...
مشرق وسطی