حوثی باغیوں کی صنعتی اور تجارتی مرکز کے بعد آٹے کے ملوں پر گولہ باری
یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں حکومت اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز حوثی جنگجوئوںنے الحدیدہ میں ایک صنعی اور تجارتی مرکز پر گولہ باری کے بعد آٹے کی ملوں اور غلے کے گوداموں پر بھی گولے برسائے جس کے نتیجے میں خوراک کے ڈپوئوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج اور مزاحمتی قوتوں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے بحر الاحمر میں آٹے کی ملوں اور ان کے گوداموںپر 'ھاون' راکٹوں سے حملے کیے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے ہاون راکٹوں کےحملوں میں عالمی ادارہ خوراک کے قائم کردہ خوراک کےڈپوئوں کو نقصان پہنچا ہے۔ خوراک کے یہ گودام 30 لاکھ یمنی باشندوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
قبل ازیں حوثی باغیوںنے"اخوان ثابت تجارتی" مرکز پر بھی گولہ باری کی اور اسے بھی نقصان پہنچایا گی۔
-
حوثی ملیشیا کی ضد برقرار ، الحدیدہ سے انخلا سے انکار
صنعاء میں سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن ...
مشرق وسطی -
یمنی حکومت: اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر ایران کی مذمت
عالمی برادری کے کسی ٹھوس اقدام تک ایران اپنی روش سے باز نہیں آئے گا، حوثی ملیشیا ...
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 19 مرتبہ خلاف ورزی
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر ...
بين الاقوامى