.

'الباغوز' آپریشن میں 150 داعشی جنگجووں‌نے ہتھیار ڈال دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرقی شام میں 'داعش' کے آخری گڑھ الباغوز میں کرد ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 150 داعشی جنگجووں نے ہتھیار ڈال کر خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں الباغوز کے مقام پر داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گذشتہ روز مزارع الباغوز میں دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق داعشی جنگجووں اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ داعش کے جنگجوئوں‌ کی باقیات لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ آپریشن کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو وہاں سے منتقل کرنے ، عام شہریوں اور داعشی خاندانوں کے انخلاء کے لیے فریقین میں جنگ بندی بھی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے سوموار کے روز الباغوز میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔شام میں یہ داعش کا آخری مضبوط گڑھ ہے جس میں داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے۔