سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے حوالے سے امریکا کا اعلان مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مملکت نے گولان کے پہاڑی علاقے کے حوالے سے اپنے اصولی موقف کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ بین الاقوامی قرار دادوں کے مطابق یہ شام کی مقبوضہ اراضی ہے ... حالیہ مسلط کردہ خود مختاری کے اعلان سے حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ... امریکی انتظامیہ کا اعلان اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قرار دادوں کی صریح مخالفت ہے جن میں سلامتی کونسل کی قرارد داد نمبر 242 (سال 1967) اور قرار داد نمبر 497 (1981) شامل ہے۔

سعودی عرب نے زور دے کر کہا کہ امریکی فیصلے کے مشرق وسطی میں امن عمل اور خطے کے امن و استحکام پر بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مملکت نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قرار دادوں اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں