.

سعودی عرب: الخبر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا نوجوان پکڑا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں پولیس نے الخبر شہر میں ایک لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو ریکارڈ مدت میں گرفتار کر لیا۔ نوجوان نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے چہرے کے خد و خال میں تبدیلی کی غرض سے اپنی ٹھوڑی پر موجود داڑھی کے بال بھی مونڈ لیے تھے۔

جمعے کی صبح سے ٹویٹر پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ایک نوجوان ایک لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے جب کہ وہ لڑکی اپنی گاڑی میں موجود تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے "ہراسیت کے مرتکب نوجوان" کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے احتساب کے لیے مداخلت کریں۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ جمعرات کی رات ٹھیک بارہ بجے الخبر ضلع میں کیفیز کمپاؤنڈ کے نزدیک یہ نوجوان اس لڑکی کی گاڑی کے نزدیک آیا اور لڑکی سے بات چیت کی۔ اس دوران نوجوان نے لڑکی سے گاڑی سے اترنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ نوجوان نے گاڑی کا دروازہ نہ کھولنے کی صورت میں لڑکی کو دھمکی بھی دی۔ اس دوران لڑکی نے اپنے موبائل فون کے ذریعے نوجوان کی گھٹیا حرکت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لی۔