اقتصادی منصوبہ مشرقِ اوسط میں امن کا متبادل نہیں : اردنی وزیراعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کے وزیر اعظم عمر الرزاز نے امریکا کی بحرین میں گذشتہ ماہ منعقدہ فلسطین اقتصادی کانفرنس کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کوئی اقتصادی ڈیل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن سمجھوتے کا متبادل نہیں ہوسکتی ہے ۔

اردنی وزیراعظم نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ امن کے لیے شاہراہ بڑی واضح ہے اور یہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مبنی ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو‘‘۔

وہ فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’ایسا کوئی سمجھوتا یا منصوبہ یا ڈیل نہیں کی جائے گی جو ہمیں ہماری ترجیحات سے پھیر دے ‘‘۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں گذشتہ ماہ منعقدہ کانفرنس میں امریکا نے فلسطینی علاقوں اور ہمسایہ عرب ممالک میں 50 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں معاشی حالت میں بہتری سے دیرینہ تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوگی ۔ امریکا از خود اتنی بڑی مالیت کی سرمایہ کاری نہیں کررہا ہے بلکہ دوسرے ممالک نے فلسطینی علاقوں میں منصوبوں کے لیے رقوم دینے کے وعدے کیے ہیں۔

فلسطینیوں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا اور انھوں نے امریکا پر اپنی قومی امنگیں خرید کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں