لیبیا کا جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تیونس میں اتار لیا گیا، پائلٹ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنے ملک میں اتارنے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کا ایک جنگی طیارہ سوموار کے روز پڑوسی ملک تیونس کی فضائی حدود میں داخل ہوا جو مدنین ریاست میں رجیجن کے علاقے بنی خداش کے مقام پر اتار لیا گیا۔

تیونس کی فوج نے لیبی جنگی طیارے کے ہواباز کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیونس میں اتارے گئے لیبی طیارے کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں 'سوخوی' طرز کا جنگی طیارہ میزائل سے لیس تھا۔

'العربیہ' کے نامہ نگار کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے ایک جنگی طیارے نے تیونس میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ نامہ نگار کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کی وجہ سے تیونس میں اتارا گیا۔ اس طیارے کے پیچھے 'ایل 39' طیارہ بھی جنوبی علاقوں میں ایک فضائی مشن پر تھا جو مغرب میں واقع اپنے اڈے کی طرف واپس لوٹ گیا۔

خیال رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج گذشتہ اپریل سے دارالحکومت طرابلس میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کی حامی شدت پسند ملیشیائوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں