.

گورنر مکہ کا خصوصی حج میڈیا ایوارڈ جاری کرنے کا اعلان

ایوارڈ کا مقصد حج کے موقع پرابلاغی خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین کے مشیر خاص، مکہ معظمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن فیصل نے 'حج عبادت اور تہذیبی طرز عمل' کے عنوان سے ایک نئی رضا کارانہ ابلاغی مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے لیے'حج امن کا پیغام' کا سلوگن متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ مہم سالانہ میڈیا ایوارڈ کے 12 ویں سیشن کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔

اس ایوارڈ کو' مکہ مکرمہ گورنری نیو ایوارڈ برائےاطلاعات' کےعنوان سے چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک حصہ مختصر دستاویزی فلم، دوسرا تصاویر، تیسرا ٹویٹس اور چوتھا حصہ سناپ چیٹ پرحج کےحوالےسے خدمات کے لیے مختص ہوگا۔ اس ایوارڈ کی مجموعی مالیت نصف ملین ریال رکھی گئی ہے۔

مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں شہزادہ خالد بن فیصل نے کہا کہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے خطے کو خصوصی توجہ دینے پر کا بے حد شکر گذار ہوں۔ اللہ سے امید ہے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ولی عہد کی امنگیں ضروری پوری کرے گا۔

حج کےحوالے سے خدمات انجام دینے پرانہوں‌ نے مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان اور سیکیورٹی کےفرائض انجام دینے والے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ وزارت حج اور دیگر تمام ادارے دن رات عازمین حج کی خدمت میں مشغول ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت حج کے موقع پراللہ کے مہمانوں کی ہرطرح کی خدمت کو اپنا ایمانی فریضہ سمجھ کرادا کررہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کو حج کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی اور مشکل پیش نہ آئے۔