عازمین حج کے لیے مسجد حرام میں زمزم کی 27 ہزار مشکیزے
حرمین شریفین پریزیڈنسی کے شعبہ فراہمی زمزم کی طرف سے رواں موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کو زمزم کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مسجد حرام کےاندر اور باہر عازمین حج کے لیے آب زمزم کی 27 ہزار مشکیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فراہمی زمزم کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر مشاری المسعودی نے بتایا کہ مسجد حرام میں زم زم کی فراہمی کے لیے 250 سپروائز اور نگران حضرات سمیت ایک ہزار سے زاید افراد کو متعین کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں زمزم کی فراہمی کے لیے اسٹیل کے 216 مشکیزے لگائے گئے گئے ہیں 555 آب خورے، صحن مطاف میں عازمین حج کی پیاس بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں موبائل زمزم کولر فراہم کیے جائیں گے۔
-
حرم مکّی: آب زمزم کے 10 ہزار نئے کُولروں کی فراہمی
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان کی تیاری کے سلسلے میں زائرین کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
آبِ زمزم کے 60 نام ، کنوئیں میں پانی آتا کہاں سے ہے ؟
مکہ مکرمہ میں زمزم کے کنوئیں سے پانی نکلنے کا سلسلہ ہزاروں برس سے جاری ہے۔ ...
مشرق وسطی -
آب زم زم کے 55 ملین گیلن کی تیاری کا شاہ عبداللہ پروجیکٹ مکمل
حجاج کی سہولت کے لیے پانچ لیٹر آب زمزم کی بوتلیں تیار
بين الاقوامى