امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اموات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی تعزیت
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کیے گئے ایک پیغام میں دو امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکساس اور اوہایو کی ریاستوں میں پیش آنے والے حادثات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پیغام میں شاہ سلمان نے کہا کہ "اس موقع پر ہم آپ کے اور امریکی عوام کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں .. ہم سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے آپ کو اور آپ کے عوام کو گہری تعزیت پیش کرتے ہیں .. اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں"۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی امریکی صدر کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔ بن سلمان نے کہا کہ "مجھے ٹیکساس اور اوہایو میں فائرنگ کے واقعات کی خبر پہنچی۔ میں ان واقعات میں موت کا شکار اور زخمی ہونے والوں کے حوالے سے آپ سے اور آپ کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں .. ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کا آرزو مند ہوں"۔