.

عراقی حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گودام میں زور دار دھماکے کی ابتدائی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے صوبے صلاح الدین میں بلد کے فضائی اڈے پر عراقی حزب اللہ (الحشد الشعبی ملیشیا میں شامل گروپ) کے ساز و سامان کے گودام میں ہونے والے زور دھماکے کی اولین تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر سے منگل کے روز ہونے والے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گہرے بادل نے علاقے کی فضا کو ڈھانپ لیا۔

ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایران نواز عراقی حزب اللہ ملیشیا کے ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے بھیجے گئے ہتھیاروں کے گودام کو 3 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی انٹیلی جنس کو شبہہ ہے کہ یہ دھماکا ڈرون طیارے کی بم باری کے نتیجے میں ہوا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں اور آخرکار اسے بجھانے میں کامیاب ہو گئیں۔