فلسطینی لڑکی کی پراسرار موت، اہل خانہ کا جنات پرشبہ
فلسطین کے علاقے غرب اردن میں بیت لحم کے نواحی گائوں بیت ساحور میں حال ہی میں ایک 21 سالہ لڑکی کے پراسرار موت معما بنی ہوئی ہے۔ اسراء غریب نامی لڑکی کی موت کے بارے میں کئی قسم کی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہے۔
بیوٹی پارلر پرکام کرنے والی اکیس سالہ فلسطینی دوشیزہ کی چند ہفتے پیشتر منگنی ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی تو اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔
صوت المرحومه اسراء وهي تتعرض للتعذيب بالمستشفى من قبل عائلتها pic.twitter.com/i2n7xso9eB
— Palestine Alqadi (@ALQadiPAL) August 31, 2019
اس خبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی عوام میں سخت غم وغصے کی فضاء پیدا کی ہے اور شہریوں نے لڑکی کے مجرمانہ قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اس کیس کی ملنے والی تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ اسراء اپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران نیچے گرنے سے ہلاک ہوئی ہے۔ نیز اس کے سات کچھ عرصے سے جنات کا سایہ تھا جواس کی موت کا باعث بنا ہے۔
اہل خانہ کی طرف سے لڑکی کے بہنوئی محمد الصافی کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ الصافی کا کہنا ہے کہ اسراء کو گھریلو تشدد کے دوران قتل کرنے کی باتیں بنیاد ہیں اور وہ اس طرح کے الزامات عاید کرنے والوں کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور معاملہ قبائلی جرگے میں بھی پیش کریں گے۔ پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاگئی گئی۔
My heart got shattered into pieces#كلنا_اسراء_غريب pic.twitter.com/kGKCSAFBYg
— شَلبي . (@_menna_kamal) August 30, 2019
ایک سوال کے جواب میں محمد الصافی نے کہا کہ لڑکی کی کچھ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ملی ہے جس میں اسے اپنے منگیتر کے ساتھ باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ایک تیسری دلیل یہ دی گئی ہے کہ لڑکی کی اسپتال کے اندر چیخوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے۔ الصافی کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور چیلنج کرتے ہیں کہ پولیس ریکارڈنگ کی مدد سے لڑکی کے قتل کو ثابت کرے۔
ڈاکٹروں نے بھی اسراء غریب کے گھر کا دورہ کیا اور انہوں نے جدید آلات کی مدد سے وقوعے کی تحقیقات کی ہیں مگر پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری تحقیقات کی وجہ سے ڈاکٹروں کا موقف سامنےنہیں آیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے گھر کا معائنہ کیا اور جس جگہ کے بارے میں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسراء گری تھی وہاں اس کے طبعی انداز میں قدموں کی موجودگی کے نشانات ملے ہیں۔
الصافی کا کہنا ہے کہ لڑکی کچھ عرصے سے عجیب وغریب حرکتیں کرتی تھی۔ ہمیں اس پر جادو کا اثر ہونے کا شبہ ہے۔