مرسی خاندان کو صدمہ: عبداللہ مرسی کارچلاتے اچانک حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے!
مصر کے سابق صدر محمد مرسی مرحوم کے سب سے چھوٹے صاحبزادے عبدللہ محمد مرسی جمعرات کی صبح اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔
عبداللہ کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے فوری بعد قاہرہ کے جنوب میں واقع الواحہ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عبداللہ کے خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اس وقت 26 سالہ عبداللہ گاڑی چلا رہے تھے۔
مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی رواں سال جون میں عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ اگست 1951 میں پیدا ہونے والے مرسی 24 جون 2012 کو مصر میں منعقدہ پہلے آزادانہ انتخابات میں الاخوان المسلمین کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔
وہ مصر کے پانچویں صدرتھے مگر ایک سال کے بعد جولائی 2013ء میں فوج کے سابق سربراہ جنرل ( موجودہ صدر) عبدالفتاح السیسی نے انھیں برطرف کردیا تھا اور انھیں الاخوان کے سرکردہ لیڈروں اور سیکڑوں کارکنان سمیت مختلف الزامات کی پاداش میں حراست میں لے لیا تھا۔
ڈاکٹر مرسی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے نام احمد ، اسامہ ، عبداللہ اور شیماء ہیں۔
-
مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی قاہرہ کے قریب سپرد خاک
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو منگل کے روز علی الصبح دارالحکومت قاہرہ میں سپرد خاک ...
مشرق وسطی -
مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کمرا عدالت میں چل بسے!
مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کمرا عدالت میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ...
مشرق وسطی -
مصر اور سعودی عرب کے تزویراتی تعلقات کو مضبوط تر بنائیں گے: شاہ سلمان
سعودی فرمانروا کا مصری صدر کو مکتوب، نیک تمنائوں کا اظہار
مشرق وسطی