سعودی عرب میں'سلمان' اور 'محمد' سب سے مقبول نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں شہریوں کے سول حیثیت امور کے ذمہ محکمہ نے 1440 ہجری کے دوران پیدا ہونے الے بچوں کے رجسٹرڈ کردہ ناموں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصولہ اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس سلمان ، محمد ، عبد اللہ اور عبد العزیز سب سے مقبول نام رہے۔

اس کے علاوہ اس فہرست میں فہد ، علی ، خالد ، عبد الرحمن ، فیصل اور سعود جیسے نام بھی شامل ہیں جنہیں زیادہ رکھا گیا۔

اگرچہ خواتین کی فہرست میں نئے نام نہیں آئے تاہم بچیوں میں حور ، کیان ، ترف اور ملک نمایاں نام ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران ورد، غنیٰ، سحاب، جود، الاسمان، نورۃ اور سارہ جیسے نام زیادہ مقبول رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں