آرامکو حملے کے اثرات ختم، تیل کی پیداوار مکمل بحال کرلی گئی

سعودی عرب کی تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ ماہ اپنی دو تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد تیل کی پیداوار کو مکمل طور پر بحال کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ اپنی توانائی کمپنی'آرامکو' پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

سعودی وزیر نےجمعرات کو ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت روزانہ 11.3 ملین بیرل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھ کر حملوں کا صفحہ تبدیل کر چکے ہیں۔ ہمارے پاس آرامکو کی عوامی پیش کش اور کمپنی کے شیئرز کی فروخت جیسے نئے چیلینجز ہیں جن پرہم توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

آرامکو کمپنی نے سنہ2020ء میں اپنے مالکان کو 75 ارب ڈالر کا منافع تقسیم کرنے کا عزم کیا ہے۔

آرامکو کی حصص اور منافع کی تقسیم کا حجم 2020 ء میں تقسیم کے لیے پیش کیا جا رہا ہے وہ سنہ 2018ء کی نسبت 29 فی صد زیادہ ہے۔

ذرائع نے بلومبرگ ایجنسی کو بتایا کہ سعودی آرامکو 20 اکتوبر کو اپنے حصص کی ابتدائی عوامی پیش کش کا باضابطہ اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں