غزہ پر اسرائیلی حملے "دہشت گردی" ہے: الازہر فاؤنڈیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کو "دہشت گردی" قرار دیا ہے۔

الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ پٹی میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس دوران 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

الازہر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مرتکب جرائم روز بروز اس خونی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر خشک و تر کو روند ڈالنے میں مصروف ہے۔

مصری ادارے نے باور کرایا کہ یہ کارستانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عالمی برادری اور متعلقہ باڈیز ان جرائم کو رکوانے کے لیے انسانی موقف اپنائیں۔

الازہر فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام منصفین اور دانش وروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مزاحمت کو سپورٹ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں