روسی دفاعی نظام 'ایس 400' کی خریداری سے دست بردار نہیں ہوں گے: ترکی
ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے جمعہ کے روز کہا ہےکہ ترکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے دو دن بعد روس کا ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد شام میں ترک فوج کی مداخلت، ایس 400 روسی دفاعی نظام اور دیگر مسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنا تھا۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ روسی نظام اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے لڑاکا پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اردوآن کے معاون ابراہیم کالن نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز ایف -35 پر ایس -400 کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک طریقہ کار پر کام کرنا شروع کیا ہے۔
-
ترکی کے روس سے ایس-400 نظام کے حصول سے سنگین چیلنجز پیدا ہوگئے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر واضح کیا ہے کہ ان کے ملک کی ...
بين الاقوامى -
ترکی اس وقت شمالی شام میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے : مصر
مصر نے ترکی کی اُن کوششوں کے نتائج سے خبردار کیا ہے جن کا مقصد شمالی شام میں آبادی ...
مشرق وسطی -
امریکی ڈرون طیاروں نے شام میں ترکی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر دی
اکتوبر میں شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کے دوران ترک فوج کےہاتھوں ...
مشرق وسطی