سعودی عرب: ریاض سیزن میں زائرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ دارالحکومت الریاض میں منعقدہ الریاض تفریحی سیزن میں اب تک 84 لاکھ سے زاید زائرین شرکت کرچکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تفریحی اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے کم عرصے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ریاض سیزن میں شرکت ایک نیا ریکارڈ ہے۔ زائرین میں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک سےبھی بڑی تعداد میں شائقین شریک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ریاض سیزن کے عنوان سے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز 11 اکتوبر 2019ء کو ہوا تھا۔ یہ سرگرمیاں جنوری 2020ء کے آخر تک بدستور جاری رہیں گی۔ توقع ہے کہ ان تفریحی سرگرمیوں میں مزید لاکھوں افراد حصہ لیں گے۔

ریاض سیزن میں مختلف کھیلوں، ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ڈرامہ، تھیٹر، میلوں کا انعقاد مختلف فلموں کی نمائش کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ آنے والے دونوں میں ریاض سیزن میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں