الدرعیہ شہر میں سعودی عرب کی آرٹ نمائش کا اہتمام
سعودی وزارت ثقافت نے فن اور ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ایک گروپ کی موجودگی میں الدرعیہ گورنری میں صنعتی زون میں کل اتوار کی شام "اندرون ملک" آرٹ نمائش کا اہتمام کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الدرعیہ میں آرٹ نمائش کا افتتاح مملکت کے نائب وزیر ثقافت حامد فایض نے کیا۔ آرٹ نمائش میں سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک کے 25 آرٹسٹوں کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ نمائش 26 دسمبر تک جاری رہے گی۔
نمائش میں لوگوں پرانے زمانے میں لوگوں کے رہن سہن، سماجی روایات، انسانی رویوں، میل جول، اور فن تعمیر کے نمونوں کی عکاسی کی جائے گی۔
نمائش میں پینٹنگز ، ڈرائنگز ، مجسمے ، ویڈیوز اور آرٹ کے دیگر نمونوں کا مجموعہ مجموعہ شامل ہے جو فن تعمیر اور انسانی رویوں کے مابین تعلقات ، تہذیبی ترقی، تانے بانے میں انسانی تجربات اور معاشرتی فطرت کی عکاسی کی جائے گی۔
نمائش کوالٹی آف لائف پروگرام کے اقدامات کا ایک حصہ ہے، جسے سعودی عرب کے ویژن 2030ء کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔