عراق کے نگراں وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے عراق میں امریکیوں پر حملوں کے حوالے سے بغداد کو آگاہ کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تہران نے بغداد حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بم باری امریکی فوج کے ٹھکانوں تک محدود رہے گی۔
عبدالمہدی کے مطابق ابھی تک انہیں عراقی یا امریکی فوج کی صفوں میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔
عراقی وزیراعظم نے باور کرایا کہ یہ بحران سنگین ہے جس نے خطے اور دنیا کو ایک تباہ کن جنگ کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ عبدالمہدی نے عراق کی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور عراقی سرزمین پر حملے کو مسترد کر دیا۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق جوابی کارروائی کے حوالے سے سرکاری طور پر زبانی پیغام موصول ہوا۔
قاسم سلیمانی گذشتہ جمعے کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باہر آتے ہوئے گاڑی پر امریکی بم باری کے نتیجے میں مارا گیا تھا۔
-
ایران کے میزائل حملوں کا عراق میں نشانہ بننے والے امریکی فوجی اڈے کون سے ہیں؟
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق میں انبار کے عین الاسد اور اربیل کے حریر فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں اڈوں ... مشرق وسطی -
سپاہ پاسداران انقلاب نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا
ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بتایا کہ ان کی حامی ... مشرق وسطی -
پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پرایرانی حملے کی تصدیق کردی
امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگان' نے عراق میں ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب کی جانب سے اربیل اور الانبار میں امریکی فوجی اڈوں پرحملوں کی تصدیق کی ہے۔العربیہ ... بين الاقوامى