کویت نے عریفجان کیمپ سے امریکی فوج کے انخلاء کی تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت کی حکومت نے عریفجان کے کیمپ سے امریکی انخلاء کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ کویتی حکومت کے ترجمان کے مطابق ٹویٹر پر کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔

مذکورہ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کے بعد اس پر یہ خبر پوسٹ کی گئی کہ کویتی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ انہیں امریکا کی جناب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ واشنگٹن 3 روز کے اندر کویت سے اپنے فوجیوں کو نکال لے گا۔ خبر کے مطابق امریکا عریفجان کے عسکری کیمپ سے اپنی فوج کو ہٹا لے گا۔

Advertisement

بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا کہ اس نے عراق کے صوبے انبار میں عین الاسد اور اربیل میں حریر کے فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان دونوں اڈوں پر امریکی فوجی موجود ہوتے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی اہداف پر ایرانی حملوں کے جواب میں امریکا کے کسی بھی اقدام کا نیا رد عمل سامنے آئے گا۔

ایرانی نیوز ایجنسی "تسنيم" کے مطابق اربیل میں فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائی میں عراق کی الحشد الشعبی ملیشیا نے بھی شرکت کی۔

ادھر العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے جوابی کارروائی میں ایرانی میزائلوں کے ایک لانچنگ پیڈ کو حملے کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں