.

یمن: نھم کے محاذ سے حوثی جنگجوئوں کے اجتماعی فرار کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ نھم اور الجوف کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی باغی اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء میں مجزر ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں پھیلے پہاڑی علاقوں جبل الجرشب اور اس کے بالمقابل جبل یام میں حوثی باغیوں کے خلاف جمعہ کے روز آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں یمنی فوج کو عرب اتحادی فوج کی مدد بھی حاصل تھی۔

آپریشن میں حوثی جنگجوئوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ ادھرمغربی الجوف میں المتون ڈاریکٹوریٹ کے شمال میں بھی حوثیوں کو پسپا کردیا گیا۔

یمن کی سرکاری فوج کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ اور عسکری ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے حام کے محاذ پرحوثی ملیشیا نےکا حملہ پسپا کردیا گیا اور اس حملے میں 5 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسی محاذ پر عرب اتحادی فوج کی فائرنگ سے متعدد جنگجو ہلاک اور ان کے جنگی آلات اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔

صرواح اور مغربی مآرب میں بھی حوثیوں کو فرار ہوتے دیکھا گیا ہے اور ان کے فرار کی ایک ویڈیو بھی جاری گئی ہے۔