سعودی عرب کے شہر جدہ میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک پانچ روزہ فلمی ورک شاپ کے اختتام پر اس ورکشاپ میں ہونے والی سرگرمیوں پر مشتمل ایک شارٹ فلم جاری کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عموما ورکشاپس میں ہونے والی سرگرمیوں کو کاغذوں پر تحریری شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے مگر جدہ کے فلم سیلون کے زیراہتمام ہونے والی اس ورک شاپ کے آخر میں ایک شارٹ فلم جاری کی گئی جس میں اس کی سرگرمیوں کو ڈاکومینٹری کے انداز میں پیش کیا گیا۔
جدہ میں ہونے والی اس ورک شاپ کو 'عید میلاد توتی' کا عنوان دیا گیا تھا جس میں مملکت سے 15 اہم فن اور اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس ورک شاپ کی تجویز بین الاقوامی آرٹسٹ خلف المالکی طرف سے پیش کی گئی تھی جس کا مقصد سعودی عرب میں ڈرامہ، اداکاری اور فلم سازی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر نظر ڈالنا اور مملکت میں شوبز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ اس ورکشاپ میں سینما گرافی کے شعبے سے وابستہ شخصیات اور ماہر پیشہ ور فوٹو گرافروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ھانی المحمادی نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران فلمی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مملکت میں فلموں کی تیاری کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھانا اور فلمی سرگرمیوں کو پیشہ وارانہ بنیادوں پر تقویت دینا ہے۔
اس ورکشاپ میں جس میں نظریاتی اور عملی پہلو پر غور کیا گیا اس کا مقصد شرکا کو اداکاری میں صحیح بنیادیں فراہم، ڈرامہ کی اقسام کی نشاندہی کرنا اور اداکار میں جذبات اور مطلوبہ خصوصیات پیدا کرنا ہے، نیز اداکار اور کیمرا کے مابین تعلقات کی نوعیت کو واضح کرنا تھا۔
-
'انیمے' طرز کی پہلی سعودی کارٹون فلم 'ایم بی سی 1' پر پیش
سعودی عرب کی محمد بن سلمان چیریٹی فاؤنڈیشن "مسک " کے زیرانتظام "مانجا پروڈکشنز" نے جاپانی کارٹون "انیمے" کے انداز میں ... مشرق وسطی -
جرمن زبان میں ڈب کی گئی سعودی فلم جرمن سینما گھروں میں نمائش کے تیار
جرمن فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی 'نیو یژن' کی ویب سائٹ پرجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی پہلی فلم جرمن زبان میں ڈب کیے جانے کے بعد رواں سال ... بين الاقوامى -
'کلیرمونٹ فیرانڈ' شارٹ فلم فیسٹول کے فلمی مقابلے میں'ارتداد' سعودی فلم بھی شامل
فرانس میں منعقدہ دنیا کے دوسرے بڑے شارٹ فلم فیسٹول کے موقع پر ہونے والے فلمی مقابلے میں اس بار سعودی عرب کی ایک شارٹ فلم'ارتداد' بھی شامل کی جا رہی ... بين الاقوامى