'کلیرمونٹ فیرانڈ' شارٹ فلم فیسٹول کے فلمی مقابلے میں'ارتداد' سعودی فلم بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس میں منعقدہ دنیا کے دوسرے بڑے شارٹ فلم فیسٹول کے موقع پر ہونے والے فلمی مقابلے میں اس بار سعودی عرب کی ایک شارٹ فلم'ارتداد' بھی شامل کی جا رہی ہے۔ مقابلے کے لیے 80 شارٹ فلمیں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔ کلیرمونٹ فیرانڈ کے 42 ویں سالانہ فلمی مقابلے میں مجموعی طور پر 9 ہزار فلم ساز اور شوبز سے وابستہ شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے پیش کی گئی شارٹ فلم 'ارتداد' شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ثقافتی مرکز 'اثراء' کی تیار کردہ ہے۔ اس میں سعودی عرب کے دیہی علاقوں کے کلچر اورثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلمی میلہ 31 جنوری سے 8 فروری 2020ء کے دوران منعقد کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر ماجد زھیر سمان نے بتایا کہ پروڈیوسر محمد الحمود کی تیار کردہ شارٹ فلم "اثراء" کی منفرد کاوش ہے جس کی مدد سے سعودی عرب کے دیہی علاقوں میں لوگوں کے طرز زندگی کو خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں منعقدہ فلمی میلے میں سعودی عرب کی مختصر فلم پیش کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ مملکت میں بھی فلمی سازی کے لیے معیاری مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں