سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی واپسی کا عمل شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا کی وجہ سے ملک میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین کی واپسی شروع کردی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہنگامی اقدامات کے دوران کئی ملکوں کے عمرہ زائرین پھنس گئے تھے اور ان کی وطن واپسی نہیں ہوسکی۔ حکومت نے عمرہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تکنیکی مسائل کا سامناکرنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کے مسائل حل کرنے اور ان کی واپسی کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ کل اتوار کےروز جدہ کےشاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے وزارت حج وعمرہ کی زیرنگرانی ساڑھے تین سو سے زاید ترک عمرہ زائراین کو واپس بھیجا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق پاسپورٹس ڈاریکٹوریٹ نے عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل حل کرنے اور سعودی عرب میں پھنس جانے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی واپسی کے انتظاما کو حتمی شکل دے دی ہے۔ واپس ہونے والے غیرملکی عمرہ زائرین سے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے گئے اور وزارت حج وعمرہ کے آن لائن پلیٹ فارم پر تاخیر کاشکار ہونے والے عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

سعودی حکومت کی طرف سے معمول کے دنوں میں عمرہ ویزے کی مدت کے بعد تک قیام کرنے لیے مقرر کردہ جرمانے معاف کردیے اور ان کی واپسی کو یقینی بنانے اور عمرہ زایرین کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں