ایرانی فوج کا 160 اہل کاروں کے کرونا سے متاثر ہونے کا اعلان
ایرانی فوج کے رابطہ کار معاون حبیب اللہ سیاری کے مطابق 160 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ،،، ان میں سے ایک اہل کار فوت بھی ہوا ہے۔
یہ بیان اُس اعلان کے دو روز بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی بری افواج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کرونا وائرس کو ختم کرنے والی مشین ایجاد کر لی ہے۔
ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز یساری کے حوالے سے بتایا کہ موت کا شکار ہونے والا اہل کار انتظامی شعبے سے تعلق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ بری افواج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ "ہم نے ایک ایسی مشین بنائی ہے جو کرونا کے خلاف دو طریقوں پر کام کرتی ہے۔ نمبر ایک جڑ سے ختم کرنا اور نمبر دو تشخیص"۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ مشین 5 منٹ کے اندر کرونا وائرس پر قابو پا کر اس کو تباہ کر سکتی ہے"۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ باسیج فورس نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو 100 میٹر کی دوری سے صرف 5 سیکنڈ میں کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا انکشاف کر سکتی ہے"۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کی تیار کردہ مشین پر بھرپور تنقید سامنے آئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت نے اس مشین کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا جب کہ ایرانی طبیعیاتی علوم کی سوسائٹی نے بھی اس پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
-
ایران، کرونا کے متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ اور ہلاکتیں 8600 ہوگئی ہیں:ایرانی پارلیمان
ایران کی پالیمنٹ نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے متاثرہ افراد کی اصل تعداد سرکاری ...
مشرق وسطی -
تین ماہ تک لاک ڈاون نہ کیا تو ایران میں کرونا ختم نہیں ہوگا: رکن پارلیمنٹ
ایران کے ایک رُکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں ایران میں اب تک ...
مشرق وسطی -
کرونا وائرس : ایران میں 117 ہلاکتیں، کویت میں 80اور عُمان میں 53 نئے کیسوں کی تصدیق
ایران میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 117 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ خلیجی ریاست ...
بين الاقوامى