.

سعودی گھرانہ جو روزانہ ضرورت مندوں کے لیے افطار تیار کرتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے بحران کے سائے میں الاحساء شہر کے ایک ہوٹل کی خاتون شیف روزانہ کی بنیادوں پر مختلف پکوان تیار کر کے انہیں افطار کے لیے ضرورت مندوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ اس کام میں خاتون کے اہل خانہ بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

شیف عبیر عبداللہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا " گھر والوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بڑا لطف ہے۔ ہر فرد کی مقررہ ذمے داریاں ہیں جو تحریر کر دی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم اذانِ مغرب سے قبل کھانے تیار کر کے ان متعدد گھروں تک پہنچا دیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ وہاں افطار کے ضروررت مند موجود ہیں"۔

عبیر نے بتایا کہ وہ طرح طرح کے کھانے تیار کرتی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو عالمی اقسام کے پکوان تیار کرنے میں ماہر بنا دیا۔ اس طرح وہ کھانا تیار کرنے میں اپنی والدہ کی دست راست بن گئی ہیں۔

عبیر عبداللہ کے مطابق وہ اور ان کی بیٹیان روزانہ کھانے کے درجنوں پیک تیار کرتی ہیں۔ ان کے ساتھ تھوڑی کھجوریں اور دہی بھی دی جاتی ہے تا کہ دسترخوان بھرپور ہو جائے۔ کھانا تیار کرتے ہوئے صفائی اور صحت و سلامتی کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں