کیا عراق میں ایرانی رسوخ کم ہو رہا ہے؟ ... برطانوی اخبار کا استفسار
رواں سال جنوری میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اہم ترین سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے موقع پر تہران نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ عراق میں اپنی ملیشیاؤں کے ذریعے امریکا سے "شدید انتقام" لے گا۔
اسی طرح عراقی پارلیمنٹ میں ایران کے ہمنوا گروپوں نے مطالبہ کیا تھا کہ عراق میں موجود 5 ہزار امریکی فوجیوں اور اتحادی افواج کا انخلا عمل میں لایا جائے۔ تاہم اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔
برطانوی اخبار Telegraph کی حالیہ رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ عراق میں ایرانی اثر و رسوخ میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔
تقریبا 6 ماہ گزر چکے ہیں اور امریکی فوجی جوں کہ توں عراق کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ نصف سال قبل ایران کی جانب سے دھمکی کے باوجود امریکی فوجیوں نے عراق سے کوچ نہیں کیا۔
برطانوی اخبار نے استفسار کیا ہے "کیا عراق میں ایرانی رسوخ کم ہو گیا ہے؟"
اخبار نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی طویل عرصے تک باقی رہے گی جیسا کہ ایک مغربی ذمے دار نے باور کرایا ہے۔ ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کا خلاصہ یہ ہے کہ داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکی افواج کے عراق میں باقی رہنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی اخبار کے نزدیک تہران کو عراق میں اپنے رسوخ کو مسلط رکھنے کا سلسلہ رکھنے میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کا کمانڈر اسماعیل قاآنی عراق کے متعدد دوروں کے باوجود قاسم سلیمانی کی جاں نشینی کی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان دوروں میں اکثر مرتبہ قاآنی کو بغداد حکومت کی جانب سے انکار سننا پڑا ہے۔
مصطفی الکاظمی جیسی شخصیت کا عراق کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالنا، اس بات کا ثبوت ہے۔ ایران اپنے ہمنوا عراقی پارلیمانی گروپوں کے ذریعے ایسی شخصیات کو اقتدار پر مسلط کرنے میں ناکام رہا جو مکمل طور پر اس کی وفاداری کا دم بھرتی ہوں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ایرانی رسوخ میں کمی یک دم واقع نہیں ہوئی .. بلکہ یہ عراقی مظاہرین کی جانب سے اُس شدید دباؤ کا نتیجہ ہے جو اپنے ملک کے معاملات میں ایران کی بدستور مداخلت سے تنگ آ چکے ہیں۔ کئی ہفتوں تک ان کے حلق سے ایک ہی آواز نکلی اور وہ تھی "ایران نکل جاؤ"۔
-
عراق کے ضلع دیالی میں مشتعل عوام نے خمینی کے پوسٹر اتار پھینکے
عراق کے ضلع دیالی میں مشتعل عوام نے "عالمی یوم القدس" کے موقعے پر جگہ ...
مشرق وسطی -
عراق میں ایران نوازملیشیاؤں کی سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی دھمکی
عراق کی ایران نواز دو ملیشیاؤں نے سعودی عرب میں دہشت گردی کے حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ...
مشرق وسطی -
عراق کی سرزمین کوہمسایہ ممالک پر حملےکے لیے استعمال نہیں ہونےدیا جائے گا:وزیراعظم الکاظمی
عراق کے نئے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کی ...
مشرق وسطی