عراق کی سرزمین کوہمسایہ ممالک پر حملےکے لیے استعمال نہیں ہونےدیا جائے گا:وزیراعظم الکاظمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے نئے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملک کی سرزمین کو بدلے چکانے اورکسی ہمسایہ یا دوست ملک کے خلاف حملے میں استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے یہ بات ہفتے کے روز بغداد میں امریکی سفیر ڈوگلس اے سِلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔امریکی سفیر نے ان سے بات چیت میں خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے اور مصطفیٰ الکاظمی کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا عراق کی امداد جاری رکھے گا۔

ڈوگلس سِلیمان نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت عراق کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد دینے کو تیار ہے۔

مصطفیٰ الکاظمی عراق کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ہیں اور ماضی میں صحافی بھی رہ چکے ہیں۔عراقی پارلیمان نے گذشتہ بدھ کو ان کی حکومت کی منظوری دی تھی مگرانھوں نے اپنی حکومتی مدت کا آغاز ایک نامکمل کابینہ کے ساتھ کیا ہے کیونکہ ان کے نامزد متعدد وزراء کو پارلیمان نے مسترد کردیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا تھا اور ایران کے تعلق سے عاید پابندیوں میں استثنا میں توسیع کردی تھی تاکہ عراق کی نئے وزیراعظم اور ان کی حکومت پر دباؤ نہ پڑے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مائیک پومپیو نے نئے عراقی وزیراعظم سے فون پر گفتگو کی تھی،انھیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی تھی اور ان سے عراقی عوام کو ایسی خوش حالی اور سلامتی دلانے کے لیے تبادلہ خیال کیا تھا،جس کے وہ حق دار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں