یمن: بچے نے اپنے بھائی کے اشارے پر والد کو گولی مار کر قتل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی تعز گورنری میں ایک یمنی بچے نے کلاشنکوف سے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ تعز کی شرعب الرونہ ڈاریکٹوریٹ میں الزغاریر شہر میں 50 سالہ محمد سعید قاسم اس کے چھ سالہ بیٹے مدین نے غلطی سے کلاشنکوف سے گولی چلا کر ہلاک کر دیا۔

مقامی اخبار 'الشارع' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتول کے بڑے بیٹے نواف نے مذاق میں مدین سے کہا کہ والد نے دوسرے بھائیوں کو عید پر نئے جوتے دیے ہیں۔ تمہیں نہیں دیئے۔ تم والد کو اس بندوق سے گولی ماردو،اس کے ساتھ ہی مدین نے کلاشنکوف لی جس میں گولیاں لوڈ تھیں اور اپنےوالد کے پیٹ میں گولی مار دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گولی لگنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں