.

سعودی عرب: طبی معائنے کے لیے گھرآنے والا سعودی ڈاکٹر مریض کے ہاتھوں قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت الریاض میں ایک مریض کے طبی معائنےکے لیے گھر پرآنے والا ڈاکٹر مریض نے قتل کرڈالا۔

ریاض کے مینٹل ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں نرس عبدالکریم المطیرکو معلوم نہیں تھا کہ اس کا انجام نفسیاتی مریضوں میں سے ایک کے ہاتھوں قتل کی شکل میں ہو گا۔ ڈاکٹر عبدالکریم گھر پر علاج کی خدمات فراہم کر رہا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے مقتول مطیری کے چچا زاد نے بتایا کہ عبدالکریم ایک نفسیاتی مریض کی دیکھ بحال کے لیے گھر میں اسے خدمات فراہم کر رہا تھا۔ انہوں‌نے بتایاکہ عبدالکریم المطیری جب گھر میں مریض کے کمرے میں داخل ہوا تو مریض اکیلا تھا۔ اس نے چاقو سے پے درپے کئی وار کرکے المطیری کو شدید زخمی کر دیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقتول نرس کے عزیز نے بتایاکہ عبدالکریم کی عمر 28 سال تھی اوراس کی تین بیٹیاں ہیں۔ المطیری کے قتل کی خبر سن کر اس کے خاندان میں صف ماتم بچھ گئی۔