حج سیزن کے بعد غلافِ کعبہ کو آج دوبارہ پورا کھولا جا رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی آج منگل کے روز بیت اللہ کے غلاف کے اوپر اٹھائے گئے حصے کو دوبارہ سے نیچے تک لٹکانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل خانہ کعبہ کے نچلے حصے میں سنگ مرمر کے شاذروان میں سونے کے حلقے دوبارہ نصب کر دیے گئے۔ غلاف کو لٹکانے کے بعد اسے شاذروان کے سونے کے حلقوں میں نصب کر دیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو ہر سال حج سیزن کے موقع پر مناسک حج کے آغاز سے قبل 3 میٹر اونچا کر دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو لوگوں کے ہجوم کے سبب ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔

متعلقہ ذمے داری کو پورا کرنے والے ماہرین اور کاری گروں کی ٹیم سونے کے حلقے اور رسی کی تنصیب میں مصروف ہے۔ اس کے بعد غلاف کعبہ کو نیچے تک پورا لٹکا دیا جائے گا ،،، اور پھر بقیہ اشیاء نصب کی جائیں گی۔ اس مرحلے کے بعد غلاف کعبہ کی صفائی کی جائے گی اور حجر اسود اور رکن یمانی کے فریم نصب کیے جائیں گے۔

یہ تمام کارروائی مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر ان ہی کی نگرانی انجام دی جا رہی ہے۔ اس دوران السدیس کو مسجد حرام کے امور کے نائب سربراہ احمد المنصوری اور غلاف کعبہ کمپلیکس کے امور کے نائب سربراہ عبدالحمید المالکی کی معاونت بھی حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں