مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں : امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس حل کو پھر سے مذاکرات کی میز پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ریم امارات کے اس وفد میں شامل ہیں جو منگل کے روز اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ چکا ہے۔

اماراتی خاتون وزیر اتوار کی شب امریکی نیوز چینل CNN کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی اہمیت کے حوالے س ریم کا کہنا تھا کہ "ہم ملکوں کے درمیان اور مشرق وسطی میں بات چیت کی ضرورت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔ ہم مشرق وسطی کو مختلف طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔ اسی طرح ہمارے پاس اپنی عرب دنیا کے حوالے سے مہم جوئی پر مبنی ویژن ہے جو نوجوان کی توانائیوں سے بھرپور ہے۔ وہ نوجوان جو ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں ، ایسا مستقبل جو ماضی کے بوجھ تلے دبا ہوا نہ ہو .. یہ نوجوان ایک ایسے مستقبل کے خواہاں ہیں جو سائنس، ایجادات، ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی ہو"۔

یاد رہے کہ اماراتی وزیر خارجہ اتوار کی شام امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ منگل کے روز امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بھی موجود ہوں گے۔

گذشتہ ماہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے حوالے سے اتفاق رائے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اگست کے اواخر میں اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز ابوظبی پہنچی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں